مولانا فضل الرحمان چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ہے، وہ چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک جعلی کیس میں پیش ہوئے ہیں، عدالت میں مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو گرانے کیلئے جوڈیشل سسٹم ختم کر دیا، عدالتی نظام کو کینگرو کورٹس بنا دیا گیا، پاکستان کی معیشت ختم کر دی گئی، مگر بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت قائم ہے۔

حکومت دروازے بند نہ کرے، پی ٹی آئی ہر جگہ بات کرنے کو تیار ہے، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر کے راستہ نکالا جائے، ایک حل قومی حکومت ہے،  بانی پی ٹی آئی دو نکات پر بات چیت کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

مزید بولے کہ محسن نقوی سے کہتا ہوں کمیشن بنا دیں، قتل آپ کا پیچھا کرتا رہتا ہے، فوج کے خلاف پراپیگنڈے میں باہر کے لوگ اور بی ایل اے شامل ہے۔ پی ٹی آئی والے اس معاملے کو سیاسی مخالفت میں پروموٹ کرتے ہیں جو غلط ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More