اینجلو میتھیوز 8 ہزار سے زائد رنز بنانیوالے سری لنکا کے تیسرے کرکٹر بن گئے

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میتھیوز آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے سری لنکن کھلاڑی بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف انہوں نے 71 گیندوں پر چالیس رنز بنائے، اس موقع پر انہوں نے آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

انگلش کرکٹر پر پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی

ان سے پہلے یہ اعزاز کمارا سنگاکار اور مہیلا جے وردھنے کے پاس تھا، سنگاکارا سری لنکا کی جانب سے 134 ٹیسٹ میچوں میں 12400 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں، مہلا جے وردھنے نے 149 ٹیسٹ میچ کھیل کر 11814 رنز بنا رکھے ہیں۔

اینجلو میتھیوز اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، انہوں نے 116 ٹیسٹ میچ کھیل کر 8006 رنز بنائے ہیں۔ سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے 7164 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ جے سوریا 6973 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More