وی پی این اب موبائل نمبر سے رجسٹر کریں، پی ٹی اے نے بڑی سہولت فراہم کر دی

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کے لیے موبائل نمبر سے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این استعمال کے لیے اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

یہ سہولت وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی اے

اب تک پی ٹی اے کے ذریعے 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More