چاکلیٹ ذیابیطس کا خطرہ کیسے کم کرتی ہے؟ تحقیق جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Dec 07, 2024

ایک منفرد اور طویل المدتی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ دیگر میٹھی اشیاء کے برخلاف ڈارک چاکلیٹ نہ صرف ذیابیطس کا خطرہ کم کرتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ اگر ہفتہ وار 30 گرام ڈارک چاکلیٹ استعمال کی جائے، تو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات 21 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں۔

عمومی طور پر میٹھی اشیاء، خاص طور پر چاکلیٹ، کو ذیابیطس کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے، مگر اس تحقیق نے ان تمام تصورات کو چیلنج کر دیا ہے۔ طبی جریدے ’بی ایم جے‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں تقریباً 1 لاکھ 92 ہزار رضاکاروں کی تین دہائیوں تک تفصیلی جانچ کی گئی۔

تحقیق کے آغاز میں تمام رضاکار ذیابیطس سے پاک تھے، اور ہر دو سال بعد ان کی خوراک، طرز زندگی، اور طبی معائنے کیے گئے۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جن افراد نے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کیا، ان میں ذیابیطس کا خدشہ نمایاں طور پر کم تھا، جب کہ دوسری اقسام کی چاکلیٹس یا بالکل چاکلیٹ نہ کھانے والے افراد میں یہ خطرہ زیادہ پایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ تحقیق ابتدائی نتائج فراہم کرتی ہے، لیکن ڈارک چاکلیٹ کے صحت پر مثبت اثرات کو مزید گہرائی سے جانچنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More