غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت، مزید 51 فلسطینی شہید

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملوں سے مزید 51  فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو اسرائیل فورسز نے  ڈرون سے نشانہ بنایا، اسپتال میں مریض اورڈاکٹر خون میں نہا گئے اس حملے میں کم ازکم 29 فلسطینی شہید ہوئے۔

شامی باغیوں کا مزید علاقوں پر قبضہ، تیزی سے دارالحکومت کیطرف پیش قدمی

عرب میڈیا نے بتایا کہ نصیرات کیمپ پراسرائیلی حملے میں شہدا کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ نصیرات کیمپ میں شہید افراد میں 6 بچے،5 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ میں انڈونیشیا کے اسپتال کوبھی نشانہ بنایا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار612 ہوگئی، لبنان میں حزب اللہ سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More