سونا مہنگا ہونے کے بعد سستا ہوگیا۔۔ جانیں فی تولہ کیا ریٹ چل رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 06, 2024

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ گذشتہ روز کی مہنگائی کے بعد آج عوام کو کچھ سکون ملا ہے کیونکہ سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد اب دو لاکھ 74 ہزار 700 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونا 857 روپے کم ہو کر دو لاکھ 35 ہزار 511 روپے پر آ گیا ہے، جو عوام کے لیے اچھی خبر ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں اس کا بھاؤ 10 ڈالر گر کر 2,635 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ یہ کمی نہ صرف مقامی سطح پر اثر ڈال رہی ہے بلکہ عالمی منڈی کے رحجانات کی نشاندہی بھی کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More