190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ، بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Dec 06, 2024

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم کا دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، سابق خاتون اول آج بھی عدالت پیش نہ ہو ئیں۔

عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت تحریک انصاف کے 5 رہنما رہا

عدالت نے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔ بعدا ازاں عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More