پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے انڈر19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 117 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنر بیٹرز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں مشکلات کا شکار ہے، انڈر 19 ٹیم کا اسکور جب 49 ہوا سو سعد بیگ کی تیسری وکٹ گری، انہوں نے 18 رنز بنائے۔
آئی سی سی پلیئرز آف منتھ کا اعلان، حارث رئوف بھی شامل
پاکستان کا مجموعی اسکور جب 53 ہوا تو نوید احمد خان دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، پاکستان کا اسکور جب 74 ہوا تو پانچویں وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری، انہوں نے 28 رنز بنائے۔
مجموعی اسکور جب 79 ہوا تو ہارون ارشد 10 رنز بنا کر الفہد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا لئے ہیں۔ فرحان یوسف 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے چار کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہوئے، پاکستان کی پوری ٹیم 37 اوورز میں 116 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح بنگلہ دیش کو 117 رنز کا آسان ٹارگٹ مل گیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسین نے چار، معروف نے دو، الفہد اور دیباشش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔