عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Dec 06, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے دونوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ جس کے بعد انہیں رہائی مل گئی۔

عمرایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی۔

عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔ بعد ازاں عدالت نے عمرایوب اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More