پنجاب کابینہ نے ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں کے اضافے کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں پاس ہونے کے لئے جائے گا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان
پنجاب اسمبلی کی منظوری بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا، بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ ہو گی۔
پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ چھ لاکھ ، صوبائی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ دس لاکھ جبکہ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی۔