کیلی فورنیا کے ساحلی علاقوں میں 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی کیلی فورنیا میں 99 کلومیٹر دور، گہرائی10 کلومیٹر تھی۔
ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ
سان فرانسسکو،اوریگون سمیت کئی مقامات پرسونامی کی وارننگ جاری کی تھی اب کیلی فورنیا زلزلے کے بعد جاری سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔
شہری حکام کے مطابق کیلی فورنیا اوریوریکا میں زلزلہ کے بعد تاحال کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔