عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ، راجہ ماجد اورعظیم الدین کی الگ الگ تھانوں میں گرفتاریاں ڈال دی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈرعمر ایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور ملک احمد چٹھہ کی اٹک میں درج مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ماجد اورعظیم الدین کی راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا آج اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں ہم نے کہا نہ دکھائیں، علیمہ خان
یاد رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب، سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت، ملک احمد چٹھہ اورعظیم الدین کو اڈیالہ جیل کے باہرسے گرفتارکیا تھا۔
عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سےگرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کیا۔