شیخوپورہ میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے طاہر اقبال نے میدان مار لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد۔
پی پی 139 شیخوپورہ 4 کے تمام 124پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے طاہراقبال نے 44535 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے اعجاز بھٹی 20093ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی نہیں تو مستعفی ہو جائیں، عظمیٰ بخاری
یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، حلقے میں 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
رواں سال کے دوران پی پی 139 میں یہ تیسرے الیکشن ہیں، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین این اے 120 اور پی پی 139 سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوارطاہراقبال کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی 139میں واضح برتری عوام کی پارٹی کی پالیسیوں پراعتماد کی عکاسی ہے۔
معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے انتشار کی بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ سنایا، ضمنی انتخابات کے نتائج نے جلاؤگھیراؤ کا بیانیہ مسترد کردیا ، نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز دن رات عوام اور صوبے کی ترقی کیلئے مصروف عمل ہیں، وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے شبانہ روز محنت جاری رکھیں گے۔