ادکارہ نرگس کا 10 سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف بڑا اقدام

سچ ٹی وی  |  Dec 05, 2024

اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کےالزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اےلاہور کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز نے یہ مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

مقدمے میں اداکارہ نگار چوہدری اور عابدہ عثمانی سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

اداکارہ نرگس نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More