سیاست یا ریاست نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کی زندگی بچانا ایجنڈا ہے، فیصل واوڈا

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے ، سیاست یا ریاست نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کی زندگی بچانا ایجنڈا ہے .

اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی جان کو جو خطرات ہیں اُس پر فضل الرحمان سے بات کی ہے، مدارس رجسٹریشن کے بل میں جو تاخیر ہوئی ہے اُس پر بھی مولانا سے بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے 26ویں ترمیم پر بات ہوئی، ان کا نفرت کی سیاست کو ختم کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی کے میں جے یو آئی کے مینڈیٹ کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے، نفرت کی سیاست کے خاتمے کیلئے سب کے پاس جانے کو تیار ہوں، مذاکرات سے بڑے سے بڑے مسائل حل ہوتے ہیں، بڑی بڑی جنگیں بھی مذاکرات کے ذریعے ختم ہوتی ہیں، ہر اسٹیک ہولڈر کے پاس جاؤں گا۔

بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بشری بی بی،گنڈاپور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے،فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو اُن کی بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے، میرا ایجنڈہ بانی پی ٹی آئی کی جان بچانا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے میرا تعلق سیاست میں آنے سے پہلے سے ہے، جے یو آئی کے ساتھ 26ویں ترمیم کے معاملے پر کوئی ہاتھ نہیں ہوا، فارم 45 کی بات کرتے ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی نے مولانا کیساتھ کیا کیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرو اسٹیبلشمنٹ بھی ہوں اور پروجوڈیشری بھی ہوں، دھرنے میں ہمارے جوان شہید ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More