جی ایچ کیو حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد، عمر ایوب زیر حراست

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ سابق وزیر قانون راجا بشاورت کو بھی جیل سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

ان کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما احمد چٹھہ کو بھی حراست میں لے کر پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹاف میں شامل عظیم الدین عرف بلا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔عظیم الدین پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن بھی ہیں۔ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق  اور زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سےعدالت کے دائرہ اختیار کو چیلینج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے، اسپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More