چیمپیئنز ٹرافی، پی سی بی کا نیا فارمولا منظور ہونے کے قریب ہے، بھارتی میڈیا

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی کا نیا فارمولا منظور ہونے کے قریب ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمام 15 ممبرز نئے ٹو نیشن فارمولے پر متفق ہونے کو تیار ہیں، آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج ہو گی جس میں چیمپیئنز ٹرافی کے بارے حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

نئے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، بھارتی میڈیا نے کہا کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارت میں ہونے والے تمام ایونٹس کیلئے بھی ایسے ہی فارمولے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ،37 چھکے، 349 رنز

آئی سی سی اجلاس میں یہی فارمولا بحث کا باعث بنے گا،بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو 5 میچز ری لوکیٹ کیے جانے پر اضافی معاوضہ دینے کو بھی تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا کہ نئے فارمولے کے تحت بھارت کے تین میچز، سیمی فائنل اور فائنل دبئی میں شیڈول ہوں گے جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے بقیہ دس میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ابھی تک ایونٹ کا شیڈول جاری نہیں ہو سکا ہے، بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More