ایشیائی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ ، 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایشیائی بینک کے اعلامیے کے مطابق رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کے لیے استعمال ہو گی، شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، عملدرآمد میں چاروں صوبوں نے کردار ادا کیا، وفاقی وزیر خزانہ

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے تین ماہ قبل بھی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسو گواسا کاوا نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔اے ڈی بی کے صدر نے یہ اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔

ایشیائی بینک کی پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک  سے تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے مساتسو گواسا کاوا کو پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ نے ملک کو بہت زیادہ معاشی نقصان پہنچایا۔

اس موقع پر صدر ایشیائی بینک نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے، ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اے ڈی بی اگلے 3 سال میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی سالانہ امداد فراہم کرے گا۔

رواں سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آ جائے گی ، ایشیائی بینک

علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں، انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور سندھ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی بحالی کیلئے بھی اے ڈی بی نے 40 کروڑ ڈالر کی امداد فراہمی کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More