4 دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے فی کلو سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

لاہور، مرغی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے کلو سستا ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں آج مزید 15 روپے کی کمی ہو گئی ہے، اس کمی کے بعد مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی

گزشتہ روز کی طرح آج بھی زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، اس کمی سے مہنگائی سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ دس روپے کمی کے بعد 274 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

آج ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 272 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 286 روپے کلو ہے، مرغی کا گو شت 413 روپے کلو جبکہ انڈے 344 روپے درجن ہیں۔

پاکستان کی 7 علاقائی ممالک کو برآمدات میں اضافہ

گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کا نرخ فی کلو 450 روپے تھا اور فارمی انڈے 360 روپے درجن تھے۔

لاہور میں جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More