پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرات و بہادری کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کیے بغیر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفا کی مثال قائم کی۔ جبکہ ان کی بہادری نوجوان نسل کے لیے قابل تقلید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت دروازے بند نہ کرے، پی ٹی آئی ہر جگہ بات کرنے کو تیار ہے، فواد چوہدری

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔ اور پاکستانی قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ اور دشمن کو پیش قدم سے روکے رکھا۔ انہیں 3 دسمبر 1971 کو دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کیے تھے۔

جنگ کے دوران میجر محمد اکرم شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اور 5 دسمبر 1971 کو انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ویڈیو پیغام

میجر محمد اکرم کی شہادت ہمیں وطن کے دفاع کے لیے غیر معمولی قربانیوں کو یاد دلاتی ہے۔

میجر محمد اکرم شہید 4 اپریل 1938 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کا آبائی تعلق ضلع جہلم کے گاؤں “نکا خالص پور” سے تھا۔ ان کے والد حاجی ملک سخی محمد نے بھی پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ کی شیر دل بٹالین میں خدمات سرانجام دی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More