توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی درخواست پر بشریٰ بی بی سے جواب طلب

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر دیا۔

توشہ خانہ2 کیس: عمران خان، بشری بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتے قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ مچلکے بھی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل توشہ خانہ کیس ٹو میں سپیشل سنٹرل جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی تھی ، اس دن سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی عدالت میں حاضر نہیں ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More