ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

تہران: ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 5.7 ریکارڈ ہوئی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کی تیل فروخت پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کر دی

اس سے قبل 5 اکتوبر کو بھی ایران کے صوبے سمنان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جن کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئیں کہ ایران نے ایٹمی تجربہ کیا جس کے باعث زلزلے آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایرانی حکام کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کی تردید یا تصدیق تو سامنے نہیں آئی۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارف گراف اور نقشے کی مدد سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے کہ ایران نے ایٹمی تجربہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک کامیاب

ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ بھی لکھا کہ یہ زلزلہ زیرزمین بم ٹیسٹ سائٹ پر جوہری ہتھیار کے دھماکے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ ایران نے روایتی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جعلی ایٹمی تجربہ کیا ہو تاکہ دشمن کو ڈرایا جا سکے۔

مغربی ممالک کی جانب سے وقتاً فوقتاً ایران پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔ کہ وہ کئی دہائیوں سے عسکری جوہری پروگرام چلا رہا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا تھا۔ کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ شاید بہت بڑا دھچکا نہ ہو۔ کیونکہ ان کا پروگرام بہت آگے جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More