سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی فٹبالر نے رونالڈو کے مسلمان ہونے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
ایک ٹی وی شو میں سعودی فٹبالر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
پرتگال میں رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری ، کرنسی کے طور پر قابل قبول ہو گا
انہوں نے بتایا کہ رونالڈو کا دل اسلام کی طرف جھک رہا ہے ، رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میں نے ان سے بات بھی کی جس پر انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
سعودی فٹبالر نے مزید بتایا کہ رونالڈو کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ ٹریننگ کو روکنے کا کہہ دیتے ہیں تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔
السلام علیکم ، سعودی عرب واپس پہنچنے پر رونالڈو کی ویڈیو وائرل
انہوں نے بتایا کہ مئی 2023 میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا ، ان کے سجدہ کرنے پر تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔
یاد رہے کہ 2023 میں ہونے والے معاہدے کے تحت النصر کلب کرسٹیانو رونالڈو کو 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرے گا۔
دوران میچ فٹبالر نے مخالف کھلاڑی کو کاٹ لیا، پابندی اور بھاری جرمانہ عائد
یہ بھی واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔ یہ اعزاز آج تک دنیا کے کسی فٹبالر کو حاصل نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ پرتگال کے اسٹار نے نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے ہیں۔