سعودی عرب سےدوستانہ میچ، قومی ویمن فٹبال ٹیم قطر روانہ

ہم نیوز  |  Dec 05, 2024

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اجازت کے بعد قومی ویمن فٹ بال ٹیم کو سعودی عرب ویمن فٹ بال ٹیم سے دوستانہ میچ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا اورقومی ٹیم قطر کے شہر دوحا روانہ ہوگئی ۔

ویمن فٹ بال ٹیم کواجازت نامے کے اجرا میں تاخیر کے سبب تمام منتخب کھلاڑی قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں، برطانوی شہریت کی حامل قومی ویمن کپتان ماریہ خان اور کھلاڑی یسریٰ خان لندن سے دوحا پہنچیں گی۔

پاکستان کیخلاف سیریز، جنوبی افریقہ نے ٹی20 کپتان تبدیل کردیا

سعودی ویمن فٹ بال ٹیم سے دوستانہ ویمن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا جبکہ میچ سے قبل قطر میں سہ روزہ قومی ویمن کیمپ کا انعقاد ہوگا، دوحہ میں کیمپ کے اخراجات سعودی فٹ بال فیڈریشن برداشت کرے گی۔

پاکستان کے اسکواڈ میں 8 رکنی اسپورٹنگ اسٹاف بھی شامل ہے، دوستانہ میچ کے بعد قومی ویمن ٹیم 9 دسمبر کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More