پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Dec 04, 2024

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔

ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا،  1965ء اور 1971ء کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ وہ 1988ء سے 1991ء تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

پاک بحریہ کا بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی ایڈمرل یسطور الحق کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More