سرڈان بریڈمین کی ٹیسٹ بیگی گرین کیپ 7 کروڑ روپے میں نیلام

ہم نیوز  |  Dec 04, 2024

سابق آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر سرڈان بریڈ مین کی 80 سال پرانی ٹیسٹ ‘بیگی گرین کیپ’ 3 لاکھ 90 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے مقامی نیلام گھر میں سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ کی نیلام ہوئی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی سر ڈان بریڈمین نے یہ ٹیسٹ کیپ اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کے دوران پہنی تھی، جو 48-1947 میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر بریڈمین نے اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 100 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 6 اننگز میں 715 رنز بنائے تھے جس میں 3 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More