پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو دس وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔
قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 58 رنز کا ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے پانچویں اوور میں حاصل کر کیا۔
اس سے پہلے زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 57 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے سفیان مقیم نے محض تین رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی، ان کے علاوہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زمبابوے کے 8 کھلاڑی سنگل ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائے۔
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیےقومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔