دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، احتجاج پرامن ہونے چاہیئیں، امریکہ

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہیئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے۔ تاہم احتجاج بھی پرامن ہونے چاہیئیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہم منصب کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے وارنٹ پر عالمی فوجداری انصاف کے ججز کو دھمکیاں

میتھیو ملر نے نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ایران عراق سے جنگجوؤں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے۔ جبکہ لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More