اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر ٹرمپ کی بڑی دھمکی

سچ ٹی وی  |  Dec 03, 2024

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری سے قبل اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ کوجہنم بھگتنے کی دھمکی دیدی۔ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہانہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنا ہوگا۔

ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ اس کی قیمت ادا کریں گے۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک، کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کیلئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More