بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جبکہ وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفیدی چادر اوڑھ لی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ ڈیرہ غازی خان ، کوہستان ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور ساہیوال میں دُھند جبکہ سکھر، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں اسموگ چھائی رہے گی۔
سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔