ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ، مزید 500 کی بندش پر غور

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیئے گئے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت میں 13 روپے کمی 

ذرائع کے مطابق صرف ان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا گیا ہے جو خسارے میں جا رہے تھے ، ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More