راولپنڈی میں 102 ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوںے کا فیصلہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 25 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ، یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا اور اس کے 10 روٹ ہوں گے۔

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

الیکٹرک بس سروس پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب سے زائد ہے ، جس کیلئے پنجاب حکومت نے 4.7 بلین روپے جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی۔ بسوں کا پروجیکٹ فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More