نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی، سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد مدعو کئے جائیںگے، حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہونگی۔

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4 دسمبر کو ہوگی

زید حسین کی شادی کی مناسبت سے مہندی و ڈھولک کی تقریب 24 دسمبر ہو گی۔زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو شیڈولڈ ہے،جاتی عمرہ میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔

دولہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہو گی اور بارات لے کر نکلیں گے۔ زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More