یوٹیلیٹی سٹورز کو فنڈز کی کمی کا سامنا، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن فنڈز کی کمی کا شکا، ماہ نومبر کی تنخواہیں ملنے میں مشکلات پیش آنے لگیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز ذرائع کے مطابق ماہ اگست میں حکومت کی طرف سے سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے اور وہی احکامات واپس لینے کے بعد یوٹیلیٹی کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب

سٹورز کارپوریشن  کے حکومت کی طرف سبسڈی کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی نہ ہونے اور نئی سبسڈی کی منظوری نہ ہونے کے باعث سٹورزمالی مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مالی مشکلات کی وجہ سے درجنوں سٹورز بند کر دئیے گئے ہیں اور ڈیلی ویجرز ملازمین کی سر پر بھی تلوار لٹک رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More