ورکر کبھی لیڈر کی محبت میں ہتھیار لے کر نہیں نکلتا، وزیر اطلاعات پنجاب

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  کہ ورکر کبھی لیڈر کی محبت میں ہتھیار لے کر نہیں نکلتا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پروگرام ، فیصلہ آپ کا میں کہا کہ  شیل اور افغانی شہریوں کو لے کر سیاسی ورکر کبھی نہیں نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں 171 اہلکار زخمی ہوئے، یہ لوگ جنگیں لڑنے والی حکمت عملی کے ساتھ آئے تھے، سیاسی ورکر لاشیں گرانے کی پلاننگ کر کے نہیں نکلتے۔

تلخیاں بہت بڑھ چکی ہیں،پاکستان کو جوڑنےکی ضرورت ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارا سوال ہے جن کو لیکر آئےتھے انہوں نے گولی کیوں چلائی؟ ہمارے ملک میں سچ اورجھوٹ میں تمیز ختم ہوتی چلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائٹیں بند کرنا ایک حکمت عملی ہوتی ہے، پولیس کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی، یہ لوگ لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More