جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے7ججز کیلئے نام دیئے ہیں۔

ان ناموں میں ایڈووکیٹ صدیق اعوان،ایڈووکیٹ علی مسعودحیات، ایڈووکیٹ حسن نواز،  ایڈووکیٹ عامرملک، ایڈووکیٹ ضیا الرحمان، ایڈووکیٹ جواد ظفر اور ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے9 ججز کی نامزدگی کر دی

پشاور اورسندھ ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  6 دسمبر کو شیڈول ہے، اجلاس میں جسٹس شاہدبلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غورکیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More