ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے 96 رہنماؤں اور کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ کوہسار پولیس نے مقدمے میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں۔

عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری کردیے گئے۔

عمران خان نے ڈی چوک آنے کا کہا ہی نہیں تھا ، علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک

علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی کے بھی وارنٹ جاری جاری کیے گئے ہیں۔

مشتاق اللّٰہ، راشد ٹیپو، ذلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کردیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More