عمران خان کی صحت اور جیل میں نہ ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اورجیل میں نہ ہونے سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ 26 نومبر کے واقعے کا بانی پی ٹی آئی کوعلم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک واقعے کی مذمت کی۔ اور کہا کہ ہمارے لوگ مشکل صورتحال سے گزرے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج لگا تو ان سے نمٹ لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور جیل میں نہ ہونے سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More