آئینی عدالت کا قیام، خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی عدالتوں کے قیام کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کو ہم مانتے ہی نہیں تو کیسے آئینی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ مانیں، اسی لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم اسلام آباد کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے، عمر ایوب

اس حوالے سے کابینہ نے بھی منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لئے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی، اس حوالے سے وزیر قانون آفتاب عالم نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہے تو اسے کیسے ہم تسلیم کر سکتے ہیں۔

کابینہ نے بھی منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لئے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا ایوان مکمل نہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا اور سینیٹ الیکشن بھی نہیں ہوئے اس صورتحال میں نامکمل ایوان میں کیسے قرارداد لائی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More