ہم اسلام آباد کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے، عمر ایوب

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ راہدرای ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں، ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن لیڈر ہوں اور جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہوں، موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈی چوک میں امریکہ کا عطیہ کیا ہوا اسلحہ پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال ہوا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مجھے نہیں پتہ ہوئے تھے یا نہیں، وزیراعلی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔

ریاست پاکستان کیخلاف مذموم پراپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے خلاف پرچہ کروں گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج میں میرے چار سیکیورٹی اہلکار غائب ہوئے تھے، وہ کل واپس آئے ہیں، میری گاڑی ابھی تک غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی مسلح لوگ نہیں، ہم کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے، لیڈر شپ ڈی چوک میں موجود تھی، علی امین گنڈاپور کی گاڑی سب سے آخر میں وہاں سے نکلی۔ ہمارے پیچھے غیر قانونی طور پر رینجرز خیبرپختونخوا کی حدود میں آئے اس کی انکوائری ہونی چاہئے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوتے ہم جہدوجہد کرتے رہیں گے، ہم اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More