پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔

چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت نے نئے فارمولے پر بھی اعتراض کر دیا

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔

زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کررہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے ہاتھ میں ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری میچ پانچ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More