چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت نے نئے فارمولے پر بھی اعتراض کر دیا

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

بھارت کی طرف سے نئے فارمولے پر بھی اعتراض کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول بھارتی جواب نہ آنے کی وجہ سے ابھی تک تاخیر کا شکار ہے، بھا رت نے نئے ”پارٹنر شپ یا فیوڑن فارمولے“ پر بھی اعتراض کر دیا ہے۔

نیا فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہے جو تین سال تک نافذ العمل رہے گا، نئے فارمولے کے تحت بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستان بھی بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے تین سال تک تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔

اس فارمولے پر بھی بھار ت کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے، بھارت نے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں چیمپیئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے کے لئے بھی پاکستان جانے سے انکار کیا ہے۔

بھارت کے اعتراض پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اس صورت میں ہماری ٹیم بھی کسی ایونٹ کے فائنل کے لئے بھارت نہیں جائے گی اور تین سال کے لئے تمام فائنلز بھی دبئی میں ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More