رشوت اور منصب کا ناجائز استعمال ، سعودی عرب میں 164 سرکاری ملازمین گرفتار

ہم نیوز  |  Dec 02, 2024

سعودی عرب میں رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات سے ہے۔

گزشتہ ماہ محکمہ انسداد کرپشن نے 16 سو 35 مختلف سرکاری دفاتر کے انسپیکشن کیلئے دورے کیے جس دوران ادارتی ضابطوں کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے متعدد مقدمات درج کیے گئے۔

اقامہ اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں مزید 19 ہزار تارکیں گرفتار

محکمہ انسداد کرپشن کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزام میں نومبر میں 370 افراد سے تفتیش کی گئی جس کے بعد بعض کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی سعودی عرب میں انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کنگ عبداللّٰہ پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے 3 ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More