پنجاب کے عوام نے اسموگ کے خاتمے کے اقدامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پراعتماد کا اظہارکیا ہے۔
سروے میں 63 فیصد عوام نے رائے دی کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جامع اور مؤثر ماحول دوست اقدامات کئے، مریم نواز پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے ماحولیاتی بہتری کو جامع ایجنڈے کی شکل دی۔
مختلف شہروں میں واٹس ایپ سروس متاثر
40فیصد نوجوانوں نے گاڑی اورموٹر سائیکل کا سائلنسر یا انجن ایک بار چیک نہیں کرایا،88 فیصد نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ کے وژن کی حمایت کی 82فیصد لوگوں نے صنعتوں اور گاڑیوں کی سخت نگرانی کی حمایت کی۔
69فیصد عوام پنجاب حکومت کی اسموگ سے بچاؤ کی مہم سے آگاہ ہیں، 90 فیصد نوجوانوں کی رائے کے مطابق وہ اسموگ سے ہونے والی بیماریوں سے آگاہ ہیں۔
44فیصد نے اسموگ کے خاتمے کیلئے ایک بھی درخت نہ لگانے کا اعتراف کیا، 44فیصد نوجوان مانتے ہیں کہ گاڑیوں کا دھواں اسموگ کی وجہ ہے۔
پاکستان میں موبائل ڈیٹا ٹھیک چل رہا ،ایکس پر پابندی کامطلب اظہار رائے پر پابندی نہیں،شزافاطمہ
حکومتی اقدامات کے بارے میں لاہور کے نوجوان بخوبی آگاہ ہیں،واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب کےاسموگ کے خاتمے کے اقدامات پر عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کیا گیا تھا۔