پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Dec 01, 2024

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو شکست سے دوچار کیا،پاکستان نےنیپال کا94رنز کاہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا،کامران اختر نے 21 گیندوں پر 63 رنز بنائے،انکی کی اننگزمیں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔

پاکستان میں موبائل ڈیٹا ٹھیک چل رہا ،ایکس پر پابندی کامطلب اظہار رائے پر پابندی نہیں،شزافاطمہ

دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرادیا،بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے،محمد سلمان نے 97 ، عارف حسین نے 81رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 238 رنز بنا سکی،محمد سلمان مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More