عمران خان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی ہی کافی ہیں، عظمیٰ بخاری

ہم نیوز  |  Dec 01, 2024

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی ہی کافی ہیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے مجرم علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ جبکہ علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا پُرتشدد ہجوم سے براہ راست ٹکراؤ نہیں ہوا ، وزارت داخلہ

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی ہی کافی ہیں۔ جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کی یہ آخری ناکام بغاوت تھی۔ اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More