معروف اداکار کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

سچ ٹی وی  |  Dec 01, 2024

بھارتی اداکار شرد کپور کے خلاف 32 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شرد کپور پر 32 سالہ خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے گھر بلایا اور اس دوران انہوں نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور اس پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس واقعے کے بعد شرد کپور نے اسے فحش پیغامات بھیجے جس میں ایک وائس نوٹ بھی شامل تھا، پولیس نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر 26 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا جب متاثرہ خاتون کو شرد کپور نے ایک شوبز پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے دفتر میں بلایا، خاتون نے شرد کپور کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More