عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ، جیل سے منتقلی کی خبروں میں صداقت نہیں ، ذرائع

ہم نیوز  |  Dec 01, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو غلط قرار دے دیا گیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی ، بیرسٹر سیف

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، ان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، ڈاکٹر روزانہ ان کا طبی معائنہ کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ 2 بار ورزش کرتے ہیں اور جیل مینؤل کے مطابق انہیں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

پی ٹی آئی پر پابندی تاریخی غلطی ہو گی ، میری عمران خان سے ملاقات کرائی جائے ، شاہ محمود قریشی

ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More