بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی ، بیرسٹر سیف

ہم نیوز  |  Dec 01, 2024

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہو گئی تو یہ ان کی بھول ہے ، معصوم کارکنوں کا خون  حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

پی ٹی آئی پر پابندی تاریخی غلطی ہو گی ، میری عمران خان سے ملاقات کرائی جائے ، شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی ، وزیرِ اعلیٰ  کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے۔

ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بربریت کر کے حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے ، حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کے لیے کی مگر خوفزدہ خود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More