سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہے۔
وریندر سہواگ اور ہربھجن سے کسی نے شاپنگ کے پیسے نہیں لئے۔ لکشمی پتی بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں جب کہ سابق کپتان ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی کا اجلاس ملتوی، آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے کا امکان
بھارتی کرکٹرز نے مختلف انٹرویوز میں ہمیشہ دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں تازہ کیں، واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔